پرتگال فرانس کو شکست دے کر پہلی بار یورپی چمپئین بن گیا

پیرس: پرتگال کے شہرہ آفاق اور ہر دلعزیز اسٹرائیکر کرسٹانو رونالڈو اتوار کے روز یورو 2016کے فائنل میں دو بار چیخ پڑے ایک بار اس وقت جب پہلے ہاف کے وسط میں ہی ان کے گھٹنے میں شدید درد اٹھااور وہ تکلیف سے دوہرے ہو کر چیخ پڑے اور لنگڑاتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے اورجب ان کے پرتگال ٹیم ساتھیوں نے فرانس پر تاریخی فتح حاصل کی تو دوسری بارخوشی خوشی مگر لنگڑاتے اور کراہتے ہوئے میدان میں واپس آئے ۔
حالانکہ جس وقت رونالڈو لنگڑاتے ہوئے اسٹیٹ ڈی فرانس اسٹیڈیم سے باہر جارہے تھے تو پرتگال کے شیدائیوں کی امیدوں پر اوس پڑ گئی تھی اور ایسا محسوس ہونے لگاتھا کہ تین بار ورلڈ پلئیر آف دی ایر بننے والے رونالڈو کے لیے رات بڑی تکلیف دہ ہوگی۔لیکن متبادل کھلاڑی ایڈر کے ایکسٹرا ٹغائم گول نے گول کر کے میزبان فرانس کو ششدر اور سر پکڑ کر میدان میں ہی بیٹھ جانے پر اور پورے پرتگال کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا کیونکہ ایڈر نے پرتگال کو پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کا چمپین بنوایا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ronaldos euro final turns from despair to joy over historic win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply