رونالڈ ینہو اور گگس انڈین فٹبال لیگ میں اپنا جلوہ دکھائیں گے

چنئی :برازیل کے اسٹار فٹ بال کھلاڑی رونالڈینہو اور مانچسٹر یونائیٹیڈ کے عظیم کھلاڑی ریان گگس 15 جولائی سے شروع ہونے جا رہے انڈین پریمیئر فٹ سال لیگ کے پہلے ایڈیشن کا حصہ بنیں گے۔ دنیا کے پہلے ملٹی نیشنل ٹورنامنٹ کا آغاز جواہر لال نہرو انڈور اسٹیڈیم میں 15 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔
فٹسال لیگ کے پہلے ایڈیشن میں چھ فرنچائیزیوں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو خطاب کیلئے مقابلہ کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 جولائی کو گوا میں کھیلا جائے گا۔فٹبال لیگ کے پہلے ہی ایڈیشن میں کئی بڑے کھلاڑیوں کا جلوہ دیکھنے کو ملے گا جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے عظیم کھلاڑی گگس کی،برازیلی اسٹار رونالڈینہو، ارجنٹینا کے فارورڈ ہرنان کرسپو چھ مارکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
پریمیئر فٹبال میں اس سے پہلے مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر پال اسکولس اور گیلکٹو مشیل سالگاڈو کو بھی شامل کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم پرتگالی کھلاڑی ڈیکو کے چوٹ کی وجہ سے آخری منٹ میں باہر ہو جانے کی وجہ سے اب ان کی جگہ فالسو کو چھٹے مارکی کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ronaldinho and ryan giggs to be part of indias premier football league in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply