بنگلہ دیش پر ہندوستان کی 8وکٹ سے فتح میں روہت کی طوفانی ہاف سنچری

راجکوٹ : کپتان و اففتاحی بلے باز روہت شرما کی43گیندوں پر 6چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کے ساتھ 85رنز کی اننگز اور شکھر دھون کے ساتھ118رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کی مدد سے ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 8وکٹ سے شکست دے کر تین ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں ایک ایک کی برابری کر لی۔پہلا میچ بنگلہ دیش جیتا تھا۔

ہندوستان نے جیت کے لیے 154کے ہدف کو 15.4اووروں میں ہی پورا کر لیا۔روہت کے علاوہ دھون نے 27بالوں پر 4چوکوں کی مدد سے31اور شریش ایر نے 13گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کےساتھ 24رنز بنا کر ہدف اور بھی آسان کر دیا۔ امین الحسن دونوں وکٹ لے کر بنگلہ دیش کی طرف سےسب سے کامیاب بولر رہے۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے پر بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ20اووروں میں6وکٹ پر153رنز بنائے۔ محمد نعیم 31گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے36رنز بنا کر نمایاں رہے ۔کپتان محمود اللہ نے 21گیندوں پر چار چوکوں اور سومایا سرکار نے 20گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے فی کس30 رنز بنائے۔

افتتاحی بلے باز لنٹن داس نے 21گیندوں کا سامنا کیا اور 29رنز بنائے۔ انہوں نے چار چوکے لگائے۔ہندوستان کی جانب سے یجوندر چہل نے دو وکٹ لیے جبکہ واشنگٹن سندر، خلیل احمد اور چہر نے ایک ایک وکٹ لی۔روہت شرما کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohit sharmas 43 ball 85 helps india draw level against bangladesh in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.