روہت کی سنچری کی مدد سے ہندوستان نے بنگلا دیش کو عالمی کپ سے باہر کر دیا

برمنگھم: افتتاحی بلے باز روہت شرما کی شاندار سنچری اور فاسٹ بولر جسپریت بومرا کی ڈیتھ اووروں میں تباہ کن بولنگ کی مدد سے ہندوستان نے جہاں ایک طرف بنگلا دیش کو رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا وہیں پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کے بعد دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔اگرچہ میچ کافی حد تک کانٹے کا رہا کیونکہ کئی مواقع ایسے آئے جہاں بنگلا دیش میچ میں واپس آتا دکھائی دیا ۔لیکن 179مجموعے پر ہاردیک پانڈیا نے شکیب الحسن کو اور245اسکور پر بومرا نے شبیر رحمٰن کو آؤٹ کر نے کے بعد ٹیل کا صفایا کر کے بنگلہ دیش کو ایسا گمراہ کیا کہ وہہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا۔

بنگلہ دیش کی اننگز کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا تھا جب 39رنز پر محمد شامی نے خطرناک بلے باز تمیم اقبال کو صاف بولڈ کر دیا۔ تمیم نے 31گیندوںپر 3چوکوں کی مدد سے 22نز بنائے۔بنگلا دیش کو پہنچنے والے اس جھٹکے کو پانڈیا اور اور چہل نے بالترتیب سومیہ سرکار ،لنٹن داس اور مشفق رحیم کو پویلین کی راہ دکھا کر بنگلہ دیش کو جیت کی پٹری سے اتارنے کا سامان کر دیا۔

لیکن سنیئر بلے باز شکیب الحسن نے اپنی فارم بر قرار رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کو فتح کی پٹری پر برقرار رکھنے کی کوشش جاری رکھی مگر تابکے۔ پانڈیا نے انہیں بھی 179مجموعے پر ایک کم رفتار کی گیند کر کے کنفیوز کر دیا اور جب تک وہ پوزیشن بدل کر کھیلنے کا فیصلہ کرتے گیند ان کے بلے تک پہنچ گئی اور انہیں مجبوراً شاٹ کھیلنا پڑا اور گیند ان نکے بلے کے باہری کنارے سے لگ کر ہوا میں تیرتے ہوئے ایکسٹر اکور میں تعینات دنیش کارتک کی جانب گئی جنہوں نے اسے ہوا میں ہی لپک کر شکیب کو پویلین کی راہ لینے پر مجبور کر دیا۔

شکیب الحسن نے 74گیندوںپر 6چوکوں کے سہارے66رنز بنائے۔جو بنگلہ دیش کی اننگز میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ثابت ہوا۔محمد سیف الدین38گیندوں پر 9چوکوں کی مدد سے51رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔شبیر رحمٰن نے55گیندوں پر 36،سومیہ سرکار نے 67گیندوں پر33،مشفق رحیم نے 23گیندوں پر 24اور لنٹن داس نے 24گیندوں پر 22رنز بنائے۔ ان چاروں نے علی الترتیب 5،4، 3چوکے لگائے جبکہ لنٹن داس نے ایک چھکا لگایا۔ٹیم انڈیا کی طرف سے بومرا نے چار ، پانڈیا نے تین اور شامی ،چہل و بھونیشور نے ایک ایک وکٹ لی۔

میچ کی دلچسپ بات یہ رہی کہ ہندوستانی بولروں نے جب جب ضرورت محسوس ہوئی وکٹ ضرور لی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے روہت شرما کی 92گیندوں پر7چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 104،لوکیش راہل کی92گیندوں پر 6چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 77رنز کی بدولت مقررہ50اووروں میں 9وکٹ پر314رنز بنائے۔ رشبھ پنت نے ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں بھی عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41گیندوں پر6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے48رنز بنائے۔مہندر سنگھ دھونی نے بھی بہترین فنشر ہونے کا ثبوت دیتے 33گیندوں پر4چوکوں کی مدد سے35رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن 5وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔شکیب الحسن ،روبیل حسین اور سومیہ سرکار نے ایک ایک وکٹ لی۔روہت شرما کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohit sharma ton jasprit bumrah four for help india knock out bangladesh in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.