آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے روہت اور وہاری 12کھلاڑیوں میں شامل

ایڈیلیڈ: 6دسمبر سے شروع ہونے والی چار ٹیسٹ میچوں کی سریز کے یہاں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ہندوستان نے 12کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کر دیا جس میں روہت شرما اور ہنوما وہاری بھی شامل ہیں۔

اگر روہت شرماکو آخری 11 کھلاڑیوں میں جگہ مل جاتی ہے تو وہ پورے ایک سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں کھیلا تھا۔

جبکہ وہاری نے اپنا پہلا اور آخری ٹیسٹ میچ ہندوستان کے دورہ انگلستان کے دوران ستمبر میں کھیلا تھا جس مین انہوں نے ہاف سنچری بنائی تھی اور 37رنز کے عوض 3وکٹ لیے تھے ۔ رشبھ پنت وکٹ کیپنگ کریں گے ۔

ٹیم اس طرح ہے:وراٹ کوہلی (کپتان)، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، کے ایل راہل، مرلی وجے، چتیشور پجارا، روہت شرما/ہنوما وہاری، رشبھ پنت(وکٹ کیپر) ، آر اشون، محمد شامی، ایشانت شرما اور جسپریت بومرا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohit sharma named in indias 12 for test opener vs australia in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment