روہت شرما نے ون ڈے انٹرنیشنلز کے بعد ٹسٹ میچ میں بھی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

رانچی(جھارکھنڈ): مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کے یکے بعد دیگرے ریکارڈ بناتے ہوئے ہندوستانی بلے بازوں اور بولروں نے اس ہوم ٹسٹ سریز کو بھی جس طرح یادگار بنانے کی کامیاب کوشش کی ہے اس میں اور چاند لگ گئے جب ون ڈے اور ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ کے ماہر افتتاحی بلے باز روہت شرما نے ٹسٹ میچوں میں بھی اپنا لوہا منواتے ہوئے سریز کے تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں شاندار ڈبل سنچری بنائی۔ یہ ان کے ٹصٹ کیریر کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔اس سریز میں ان کی یہ تیسری سنچری ہے ۔

اس سے قبل ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور176تھا جو اسی سریز کے پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں بنائے تھے ۔ اس اسکور کے ساتھ ہی وہ وشاکھا پٹنم میں ہی میڈن ڈبل سنچری بنا چکے ہوتے لیکن بدقسمتی سے لیفٹ آرم اسپنر کیشو مہاراج کی فلائیٹڈ بال پر وکٹ کیپر ڈیکوک نے انہیں اسٹمپڈ آو¿ٹ کر دیا۔انہوں نے اسی ٹسٹ کی دوسریچ اننگز میں بھی سنچری بنائی۔

رانچی میں کھیلے جارہےمیچمیں بنائی گئی س ڈبل سنچری کی خاص بات یہ ہے کہ روہت نے انفرادی اسکور 199پر ہونے اور پہلی ڈبل سنچری کا اعزاز حاصل کرنے کے نہایت قریب ہونے کے باوجود زبردست خطرہ مول لیتے ہوئے چھکا لگا کر 200کا ہندسہ پار کیا۔

انہوں نے فاسٹ بولر اینگیڈی کی گیند کو اسکوئر لیگ باو¿نڈری کی جانب زوردار شاٹ کھیل کر گیند کو مارا کہ گیند تیزی سے ہوا میں تیرتے ہوئے باو¿نڈری پار اور ڈریسنگ روم میں ساتھی کھلاڑیوں اور اسٹیڈیم میں موجودتمام تماشائیوں کو پیروں پر کھڑا کر گئی۔

پورا اسٹیڈیم تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا اور ابھی یہ گونج تھمی بھی نہیں تھی کہ اگلی ہی گیند کو روہت نے پھر چھکے کی شکل میں ایسا مارا کہ ڈیپ اسکوائر لیگ باو¿نڈری پر تعینات فیلڈر آسمان تکتا رہ گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohit sharma hits maiden double ton in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.