روہت شرما ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں چار سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بنے

لکھنؤ:ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے وایسٹ انڈیز کے خلاف لکھنؤ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں اس وقت ایک نئی تاریخ رقم کی جب انہوں نے ہندوستانی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے شاندار سنچری بنا کر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں چار سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز پایا۔

اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلستان کے خلاف سنچریاں بنائی تھیں۔لکھنؤ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انہوں نے111رنز کی اننگز کھیلی۔

انہوں نے یہ کارنامہ انجام دے کر نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے تین سنچریاں بنائی ہیں۔ روہت نے 61گیندوں پر111رنز کی اننگز میں 8چوکے اور 7چھکے لگائے۔

انہوں نے پہلی سنچری اکتوبر2015میں جنوبی افریقہ کے خلاف (106) ، دوسری دسمبر 2017میں اندور میں118 سری لنکا کے خلاف، جولائی2018میں انگلستان کے خلاف برسٹل میں100اور نومبر2018میں لکھنؤ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف111رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف وہ غیر مفتوح رہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohit sharma becomes first player to hit 4 t20 international centuries in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply