ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے جیت کا سہرا بولروں کے سر باندھا

حیدرآباد:(یواین آئی) آئی پی ایل 10 کے فائنل میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس کو صرف ایک رن سے شکست دے کر آئی پی ایل کا خطاب جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے اس جیت کا سہرااپنے گیند بازوں کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے گیند بازوں پر پورا یقین تھا۔ ممبئی نے اتوار کی رات کھیلے گئے فائنل میں آٹھ وکٹ پر 129 رن کا معمولی اسکور بنانے کے باوجود پونے کوچھ وکٹ پر 128 رن پر روک کر ایک رن سے خطاب اپنے نام کر لیا۔ ممبئی نے اس طرح تیسری بار آئی پی ایل ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی اور وہ تین بار یہ ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ روہت نے میچ کے بعد کہا، ”مجھے اب سکون ملاہے۔
یہ ایک شاندار میچ تھا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ناظرین نے اس سے لطف اٹھایا ہوگا۔ اس طرح کے چھوٹے اسکور کا دفاع کرنا بہترین کوشش کہی جائے گی۔ میں اس سے زیادہ کی توقع نہیں کر سکتا۔روہت آئی پی ایل میں بطور کپتان اب تین بار اور مجموعی طورپر چارباریہ خطاب جیت چکے ہیں۔ روہت کی کپتانی میں ممبئی نے اس سے پہلے 2013 اور 2015 میں یہ خطاب جیتا تھا۔ اس کے علاوہ 2009 میں خطاب جیتنے والی دکن چارجرس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ سالہ روہت نے کہا، ”جب آپ اس طرح کے چھوٹے اسکور کا دفاع کرنے کے لئے اترتے ہیں تو خود پر اعتماد ہونا ضروری ہے۔میں نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا کہ اگر ہم کولکاتہ کے خلاف چھوٹے اسکور کا دفاع کر سکتے ہیں تو یہاں بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ہمیں پچ سے بھی مدد ملی جس کا ہم نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

Title: rohit praises bowlers for a tough win | In Category: کھیل  ( sports )
Tags: ,

Leave a Reply