روہت ، دھون اور اسپن جوڑی نے ٹیم انڈیا کو آئر لینڈ پر 76رنز سے جیت دلائی

ڈبلن(آئر لینڈ): گگلی اسپیشلسٹ لیگ اسپنر یجوندر چاہل اور لیفٹ آرام چائنا مین بولر کلدیپ یادو پر مشتمل اسپن جوڑی اورشیکھر دھون اور روہت شرما پر مشتمل ٹیم انڈیا کی افتتاحی جوڑی کی بدولت ہندوستان نے آئر لینڈ کو 76رنز سے شکست دے آئر لینڈ کے خلاف دو ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی۔

افتتاحی جوڑی کی پہلے وکٹ کے لیے 160رنز کی پارٹنر شپ کی مدد سے مقررہ20اووروں میں بنائے گئے 5وکٹ پر208رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کے بلے باز چہل اور کلدیپ کے آگے ایسے لاچار نظر آئے کہ 9وکٹ کے نقصان پر 132رنز ہی بنا سکے۔افتتاحی بلے باز جیمز شینون ہی 60رنز بنا کر نمایاں رہے۔انہوں نے35گیندوں کا سامنا کیا اور 5چوکے اور چار چھکے لگائے۔ لیکن 85مجموعے پر کلدیپ نے اوور دی وکٹ بولنگ کرتے ہوئے مڈل اسٹمپ پر گینڈ ڈالی جسے شینون نے سوئپ کرنے کی کوشش کی لیکن گیند عین وکٹ کے سامنے ان کے پیڈ سے ٹکرائی اور شینون ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیے گئے۔ شینون کے آؤٹ ہوتے ہی آئرلینڈ کے خیمہ میں گھبراہٹ اور ٹیم انڈیا کے بولروں میں ایک نیا جوش پید اہو گیا۔

یہ وکٹ لیتے ہی پھر کلدیپ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور چاہل کے ساتھ مل کر آئرلینڈ کی بیٹنگ صف میں تباہی جاری رکھی ۔اور وقفہ وقفہ سے وکٹ لیتے ہوئے 20اووروں میںصرف132رنز ہی بنانے دیے اور 9وکٹ گر ادیے۔ کلدیپ نے 21رنز کے عوض 4،چاہل نے 38رنز دے کر 3اور جسپریت بومرا نے19رنز دے کر دو وکٹ لیے۔اس سے قبل روہت کی 61بالوں پر 8چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 97اورشیکھر دھون نے 45بالوں پر پانچ چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کے ساتھ74رنز بنائے۔

لیکن مڈل آرڈر بلے باز سریش رینا، مہندر سنگھ دھونی ،ہاردک پانڈیا اور کپتان وراٹ کوہلی متاثر نہ کر سکے اور بالترتیب 10،11،6اور 0پر آؤٹ ہو گئے۔ ٹیم انڈیا کی اننگز کا آخری اوور سنسنی خیز رہا جس میں فاسٹ بولر چیز نے صرف چار گیندوں پر دھونی ،روہت اور کوہلی جیسے ورلڈ کلاس بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ چیز نے 35رنز کے عوض4وکٹ لیے۔کلدیپ یادو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rohit dhawan set it up for wristspinners in huge win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment