روہت شرما کی شاندار اننگز کی مدد سے ہندوستان نداہاس ٹرافی کے فائنل میں

کولمبو: کپتان روہت شرما کی61بالوںپر 89رنزکی شاندار اننگز اور پھر آف اسپنر واشنگٹن سندر کی تباہ کن باؤلنگ کی مدد سے ٹیم انڈیا بنگلہ دیش کو 17رنز سے شکست دے کر نداہاس ٹرافی کے لیے کھیلی جارہی ٹرائینگولر سریز کے فائنل میں پہنچ گئی۔177رنز ہدف کے تعاقب میں 6وکٹ پر159رنز ہی بنا سکی۔
وکٹ کیپر مشفق رحیم 55گیندوں پر 8چوکوں اور یک چھکے کے ساتھ 72رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لیکن ان کی یہ اننگز بھی کام نہ آسکی کیونکہ دوسرے اینڈ پر کوئی بنگلہ دیشی بلے باز ان کا ساتھ دینے کے موڈمیں نظر نہیںآرہا تھا۔ افتتاحی بلے باز تمیم اقبال نے بالوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ27 رنز بنائے ۔
شبیر رحمٰن نے بھی 23گینوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ27رنز ہی بنائے۔ٹیم انڈیا کی جانب سے آف اسپنر واشنگٹن3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ محمد سراج، شردل ٹھاکر اور چاہل کو ایک ایک وکٹ ملی۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان روہت شرما کی61گیندوںپر 86رنز کی مدد سے ٹیم انڈیا نے 20 اووروں کی میں3وکٹ پر176رنز بنائے۔
رو ہت نے پانچ چوکے اور پانچ ہی چھکے لگائے۔ سریش رینا نے 30گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگا کر 47اور شیکھر دھون نے 27گیندوں پر 5چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 35رنز بنائے۔رو ہت کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Title: rohit and sundar carry india into final | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply