جرمنی کے20سالہ زویریو نے فیڈرر کو ہرا کر راجرزکپ فائنل جیت لیا

مانٹریال:جرمنی کے محض 20 سالہ الیگزینڈر زویریو نے سوئٹزرلینڈ کے 36 سالہ تجربہ کار کھلاڑی راجر فیڈرر کو ہرا کر راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز کا خطاب جیت لیا۔ چوتھے سیڈ زویریو نے اتوار کی رات کھیلے گئے خطابی مقابلے میں دوسرے سیڈ فیڈرر کو 6-3، 6-4 سے شکست دیکر ناک آؤٹ خطاب اپنے نام کیا۔ جرمن کھلاڑی کا اس سال یہ پانچواں خطاب ہے۔ مسلسل 10 مقابلوں میں جیت حاصل کرنے والے زویریو نے اس جیت کے ساتھ ہی مسلسل 16 مقابلے جیتتے آ رہے فیڈرر کی فتح کی مہم پر لگام لگادی۔
دنیا کے آٹھویں نمبر کے زویریو کا اب تیسرے نمبر کے فیڈرر کے خلاف کیریئر ریکارڈ 2-4 کا ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی زویریو 2007 میں سربیا کے نوواک جوکووچ کے بعد سے راجرز کپ جیتنے والے سب سے کم عمر نوجوان کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وہیں فیڈرر کی اس سال 38 مقابلوں میں یہ محض تیسری شکست ہے۔ فیڈرر اگر اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے سنسناٹی اوپن جیت لیتے ہیں تو وہ سب سے ٹاپ مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔ جرمن کھلاڑی کا اس سال یہ دوسرا ماسٹرز 1000 خطاب ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rogers cup alexander zverev beats roger federer in montreal final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply