فیڈررچوٹ کے باعث ریو اولمپک نہیں کھیل پائیں گے

باسل:(یو این آئی) دنیا کے سابق نمبر ایک سوئزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ریو اولمپکس میں نہیں کھیل پائیں گے۔17 گرینڈ سلیم کے بادشاہ فیڈرر نے کہا ہے کہ اگر انہیں اپنے کیریئر میں اور کھیلنا ہے تو وہ ریو میں نہیں جائیں گے۔
فیڈرر سال 2016 کے باقی سیشن میں بھی نہیں کھیلیں گے۔ برازیل کے ریو ڈی جینرو میں پانچ سے 21 اگست تک اولمپک کھیل ہونے ہیں اور فیڈرر نے اپنی چوٹ کی وجہ سے ان کھیلوں سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔34 سالہ فیڈرر کو گزشتہ فروری میں گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ اس کے بعد وہ مئی میں اپنی پیٹھ میں درد کی وجہ سے فرانسیسی اوپن میں بھی نہیں اترے تھے۔ فیڈرر کے سال 2016 کے باقی سیشن سے ہٹنے سے ان کے پرستار اور سوئزرلینڈ کی تمغہ کی توقعات کو گہرا جھٹکا لگا ہے۔
نمبر تین رینکنگ کے فیڈرر نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا، “ریو میں سوئزرلینڈ کی نمائندگی نہ کرنے سے وہ بے حد دکھی ہیں۔ میرے لئے 2016 کے باقی سیشن میں کھیلنا بھی بہت مشکل ہے۔فیڈرر نے 2008 بیجنگ اولمپکس میں ڈبلز کا خطاب جیتا تھا لیکن وہ ابھی تک اولمپک سنگلز کا ٹائٹل نہیں جیت سکے ہیں۔ 2012 کے لندن اولمپکس کے فائنل میں وہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے شکست کھا گئے تھے اور رنراپ رہے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Roger federer to miss rio 2016 olympics in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply