ٹینس : فریڈرر نے فرانسیسی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لیا

پیرس: 18 مرتبہ گرینڈسلیم فاتح سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنے کیریئر کومزید طویل کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے اس ماہ کے آخر میں شروع ہو رہے سال کے دوسرے گرینڈسلیم فرانسیسی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ فیڈرر نے چوٹ کی وجہ سے چھ ماہ بعد اس سال جنوری میں واپسی کی تھی اور انہوں نے پہلے گرینڈسلیم آسٹریلین اوپن جیت کر اپنی واپسی کا جشن منایا تھا۔ فیڈرر کے مداحوں کو امید تھی کہ وہ اس وقت شاندار فارم میں ہیں اور لال بجری پر اپنے کیریئر کا 19 واں گرینڈسلیم جیت جائیں گے لیکن فیڈرر نے اس میگا ٹورنامنٹ سے نام واپس لے کر سب کو حیران کردیا ہے۔
دنیا کے پانچویں نمبر کے کھلاڑی فیڈرر گزشتہ سال بھی اس ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے تھے اور اس سال انہوں نے ایک بار پھر 28 مئی سے 11 جون تک ہونے والے اس میگا ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا۔ فیڈرر کیلئے فرانسیسی اوپن زیادہ کامیاب نہیں کہا جا سکتا اور انہوں نے سال 2009 میں یہاں خطاب جیتا تھا۔ فیڈرر نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہچوٹ کے بعد واپسی کرتے ہوئے میں گزشتہ کئی مہینوں سے سخت محنت کر رہا ہوں۔ میں اور کئی سال کھیلنے کے لئے چاہتا ہوں۔ میں نے محسوس کیا کہ اس سال کلے کورٹ میں نہ کھیلنے سے میں خود کو تازہ رکھ سکوں گا۔ میں فرانسیسی اوپن سے ہٹ رہا ہوں اور اب میرا پورا ہدف ومبلڈن میں بہتر کارکردگی کرنا اور خطاب جیتنا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: roger federer swiss 18 time grand slam winner to miss french open in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply