فیڈرر،نڈال اورپلسکوا یو ایس اوپن کے دوسرے راونڈ میں داخل

نیویارک: عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال اور چوٹی کی خاتون کھلاڑی چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا نے جیت کے ساتھکھاتہ کھولتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راو¿نڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے اور اس سال دو گرینڈ سلیم اپنے نام کرنے والے راجر فیڈرر بھی پانچ سیٹوں کے میراتھن مقابلے میں الٹ پھیر سے بچ گئے۔ گرینڈ سلیم سے پہلے ہی نمبر ون بنے نڈال نے مردوں کے سنگلز کے پہلے راو¿نڈ میں ڈوسان لاجووچ کو مسلسل سیٹوں میں سات۔چھ، چھ۔دو، چھ۔دو سے شکست دی۔ اگرچہ فیڈرر نے میچ میں اپنا پہلا میچ جیتنے کے لئے کافی جدوجہد کی تھی۔ پانچ مرتبہ کے امریکی اوپن چیمپئن فیڈرر نے امریکہ کے فرانسس ٹکافوئے کے خلاف دو گھنٹے 24 منٹ تک کھیلے گئے میراتھن مقابلے میں 4-6، 6-2، 6-1، 1-6، 6-4 سے جیت اپنے نام کی۔ 19 بار کے گرینڈ سلیم فاتح فیڈرر کی جیت سے یو ایس اوپن سیمی فائنل میں فیڈرر اور نڈال کے درمیان ہائی ولٹیج میچ کا انتظار کر رہے ان کے مداحوں نے بھی راحت کی سانس لی۔ سوئس کھلاڑی نے آخری مرتبہ 2003 فرنچ اوپن میں کسی گرینڈ سلیم میں پہلے راونڈ میں شکست کا سامنا کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Roger federer passes five set test to advance at us open in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply