راجر فیڈرر نے میامی اوپن ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا،فائنل میں نڈال کو شکست دی

میامی: اس سال آسٹریلین اوپن جیتنے والے سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے اسپین کے کھلاڑی رافیل نڈال پر ایک بار پھر برتری ثابت کی اور انہیں یہاں فائنل میں مسلسل سیٹوں میں 6-3، 6-4 سے شکست دے کر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا اعزاز جیت لیا۔ 18 گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے فیڈرر کی یہ 91 ویں ٹائیٹل جیت ہے جبکہ یہاں ان کا یہ تیسرا خطاب ہے۔
فیڈرر کے خلاف اس سال مسلسل تین شکستوں کا سامنا کرنے والے نڈال یہاں اپنے پہلے خطاب کی تلاش میں تھے لیکن فیڈرر نے انہیں کوئی موقع نہیں دیا اور میلبورن فائنل اور انڈین ویلز کی شکست کی طرح یہاں بھی ان کے چیلنج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے خطاب اپنے نام کیا۔ خطاب جیتنے کے بعد چوتھی سیڈ فیڈرر نے کہا، “یہ سال میرے لئے بہترین ثابت رہا ہے۔ میرے لئے یہ خواب کے حقیقت میں بدلنے جیسا ہے۔”

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Roger federer downs rafael nadal to win miami open in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply