شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں فیڈرر نے رافیل نڈال کو ہرایا

Roger Federer beats Rafael Nadal in Shanghai Masters final
شنگھائی:(یو این آئی) سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کو اتوار کے روز 6۔4، 6۔3 سے ہراکر دوسری بار شنگھائی ماسٹرس ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔
انیس گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والے فیڈرر نے ایک گھنٹے 11 منٹ میں ہی نڈال کو ہر ا کر دوسری بار شنگھائی ماسٹرس کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ فیڈرر نے اس جیت کے ساتھ دوسری بار شنگھائی ماسٹر کا فائنل کھیل رہے نڈال کا پہلی بار یہ خطاب جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کردیا۔
فیڈرر نے اس فتح کے ساتھ ہارڈ کورٹ پر اپنی 700 ویں جیت حاصل کی ہے اور اس سال ٹاپ 10 کھلاڑیوں کے خلاف اپنا ریکارڈ 10۔1 تک پہنچادیا۔ فیڈرر کا یہ 94 واں خطاب تھا اور اوپن دور میں وہ دوسرے نمبر پر موجود ایوان لینڈل کی برابری پر آگئے ہیں۔ ان سے آگے اب صرف جمی کونرس ہیں جنہوں نے 109 اعزاز جیتے ہیں۔