دھونی کی پنے سپر جائینٹس نے سن رائزس حیدر آباد کو34رنز سے ہرایا

حیدر آباد: بارش سے متاثرہ میچ مین رائزنگ پنے سوپر جائنٹس نے سن رائزر حیدر آباد کو ڈک ورتھ لوئس فارمولہ سے 34رنز سے ہرا دیا۔ 119رنز کے ہدف کے تعاقب میں اگرچہ پہلے ہی اوور میں اجنکیا رہانے بھونیشور کا شکار ہو گئے ۔لیکن ڈو پلیسس اور اسٹیو اسمتھ نے دوسری وکٹ کے لیے 80رنز کی پارٹر شپ کر کے ٹیم کو منزل کے قریب لے گئے۔80رنز کے مجموعی اسکور پر ڈو پلیسس 21گیندوں پر 3چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ30رنز بنا کر ہینرکس کی گیند پر وکٹ کیپر نمن اوجھا کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی پانچ رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے لیکن اس وقت تک اسمتھ 36گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے 46رنز بنا کر ٹیم کوجیت کی دہلیز تک پہنچا چکے تھے۔ مگر دھونی کے آو¿ٹ ہوتے ہی بارش ہو گئی۔ اور11اووروں کے بعد ہی میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ ڈک ورتھ لوئس کے فارمولے کے مطابق دھونی کی ٹیم کو 11اووروں میں61رنز کا ہدف دیا گیا لیکن دھونی کی ٹیم 3وکٹ پر پہلے ہی94رنز بنا چکی تھی اس لیے اسے فاتح قرار دے دیا گیا۔پنے کی طرف سے بھونیشور، ہینرکس اور نہرانے ایک ایک وکٹ لیا۔اس سے قبل دھونی نے ٹاس جیت کر میزبان سن رائزر حیدآباد کو بارش سے متاثہ میدان اور ساتھ ہی مطلع ابر آلود دیکھ کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پنے کے فاسٹ بولروں اشوک دیند، مشل مارش اور تشارا پریرا نے بھی اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا ۔اور اس کے فیصلہ کو درست ثابت کرتے ہوئے محض32رنز پر نصف ٹیم کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ صرف افتتاحی بلے باز شیکھر دھون ہی دھونی کے بولروں کا ڈٹ کر مقابلہ کر نے میں کامیاب رہے ۔لیکن پھر بھی وہ ٹیم ایک قابل دفاع اسکور نہیںدے سکے اور میزبان ٹیم مقررہ20اووروں میں8وکٹ پر صرف118رنز ہی بنا سکی۔ شیکھر دھون نے53گیندوں پر 56رنز بنائے اور دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ڈبل فیگر میں پہنچنے والے دیگر دو بلے باز بھونیشور کمار نے8گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ21اور اوجھا نے 21گیندوں پر ایک چھکے کے ساتھ18رنز بنائے۔ پنے کی طرف سے اشوک ڈینڈا نے3اور مشل مارشن نے دو وکٹ لیے جبکہ پریرا اور آر اشون کو ایک ایک وکٹ ملی۔ڈینڈا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rising pune supergiants won by 34 runs in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply