ترپاٹھی کی طوفانی اننگز کی بدولت پنے چھلانگ لگا کر تیسری پوزیشن پر پہنچی

کولکتہ: افتتاحی بلے باز راہل ترپاٹھی کی 93رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت جس میں انہوں نے9چوکے اور7چھکے لگائے ، رائزنگ پنے سپر جائنٹس نے میزبان کولکاتا نائٹ رائڈرس کو ایڈن گارڈن میدان میں چار وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 کے 11 میچوں میں اپنی ساتویں جیت حاصل کرلی۔ پنے نے کولکاتا کو 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 155 رن پر روکنے کے بعد.2 19اوور میں چھ وکٹ پر 158 رن بنا کر شاندار کامیابی حاصل کی اور پلے آف کے لیے اپنا دعویٰ بھی مضبوط کر لیا۔ پنے کے اب ساتویں جیت کے بعد 14 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ کولکتہ کی 11 میچوں میں یہ چوتھی شکست ہے اور اس کھاتے میں بھی 14 پوائنٹس ہیں۔ پونے کے لیے محض 52 گیندوں میں نو چوکوں اور سات چھکوں سمیت 93 رن ٹھون?نے والے ترپاٹھی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ پونے کی ٹیم اس فتح کے بعد ٹیبل میں تیسرے مقام پر آ گئی ہے جبکہ کولکتہ کا اس شکست کے باوجود دوسرے مقام پر برقرار ہے۔
ترپاٹھی دوسرے سرے پر وکٹ گرتے رہنے کے باوجود اپنی جگہ پر ڈٹے رہے۔ ترپاٹھی کی تھوڑی بدقسمتی رہی کہ وہ اپنی سنچری سے صرف سات رن سے چوک گئے۔ ترپاٹھی جب چھٹے بلے باز کے طور پر 19 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے تو پونے کا اسکور 150 رن پہنچ چکا تھا۔ اوپنر اجنکیا رہانے نے 11، کپتان اسٹیون اسمتھ نے نو، منوج تیواری نے آٹھ، گزشتہ میچ میں سنچری لگانے والے بیٹنا سٹروک نے 14، سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے پانچ، ڈینیلکرسٹین نے ناٹ آؤٹ تین اور واشنگٹن سندر نے ناٹ آؤٹ 1 رن بنائے۔ کولکتہ کی جانب سے کرس ووکس 18 رن پر تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ امیش یادو، سنیل نارائن اور کلدیپ یادو کو ایک ایک وکٹ ملا۔ اس سے قبل 17 سالہ آف اسپنر واشنگٹن سندر کی شاندار بولنگ کے بدولت رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو آٹھ وکٹ پر 155 رن پر روک دیا۔ پنے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا.۔کولکتہ کی شروعات خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں سنیل نارائن کھاتہ کھولے بغیر جے دیو انادکٹ کو ر یٹرن کیچ تھما بیٹھے۔ ابھی کولکتہ کا اسکور 19 رن پہنچا ہی تھا کہ سندر نے شیلڈن جیکسن کو ہٹ وکٹ کرا دیا۔
جیکسن 10 رن ہی بنا سکے۔ کپتان گوتم گمبھیر نے 19 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رن بنا کر پوزیشن سنبھالنے کی کوشش کی لیکن سندر نے گمبھیر کو اجنکیا رہانے کے ہاتھوں کیچ کراکے کولکتہ کو زبردست جھٹکا دیا۔ کولکاتا کو آج زبردست فارم میں چل رہے رابن اتھپا کی کمی کافی محسوس ہوئی جو زخمی ہونے کے باعث اس میچ میں نہیں کھیل پائے۔ یوسف پٹھان کی خراب فارم نے اس میچ میں بھی ان کا تعاقب جاری رکھا اور وہ چار رن بنانے کے بعد لیگ اسپنر عمران طاہر کا شکار بن گئے۔ کولکتہ کا چوتھا وکٹ 55 کے اسکور پر گر ا۔ منیش پانڈے نے 32 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا، کولن ڈی گریڈیوم نے 19 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے اور سوریہ کمار یادو نے 16 گیندوں پر دو چوکے اور دو چھکے لگا کر کولکاتا کو کسی حد تک سنبھالا۔
ان تین بلے بازوں نے کولکتہ کو ایک معقول اسکور تک پہنچانے میں کافی تعاون دیاورنہ کولکاتا کے سات وکٹ تو 129 رن پرہی گر چکے تھے۔ کولکتہ کے لئے 21 واں اوور اہم رہا جس میں 21 رن بنے۔ انادکٹ کے اس اوور میں سورج نے دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پنے کی جانب سے سندر نے 18 رن پر دو وکٹ اور انادکٹ نے 28 رن پر دو وکٹ لئے جبکہ بین اسٹوکس، طاہر اور ڈینیل کرسٹین کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Title: rising pune climb to third | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply