انگلستان کے خلاف پہلے تین ٹسٹ میچوں کے لیے ٹیم انڈیا میں رشبھ پنت نیا چہرہ

نئی دہلی: ہندوستانی سلیکٹروں نے انگلستان کے خلاف پانچ ٹسٹ میچوں کی سریز کے پہلے تین ٹسٹ میچوں کے لیے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ 18رکنی ٹیم کا اعلان کرد یا۔

وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو پہلی بار ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کرون نائر کو دوبارہ شامل کیا گیا اور بھونیشور کمار کو کمر درد کے باعث آرام دیا گیا ہے۔

جسپریت بومراہ کو بھی جنہیں ٹی ٹونٹی سریز کے دوران کمر مین جھٹکا آجانے سے درد بڑھ گیا تھا ٹیم میں شامل تو کیا گیا ہے لیکن وہ دوسرے ٹسٹ میچ کے بعد ہی کھیل سکیںگے۔رشبھ پنت کو دوسرے ان آفیشیل ٹسٹ میں ویسٹ انڈیز اے کے خلاف انڈیا اے کی طرف سے کھیلتے ہوئے رشبھ پنت نے طوفانی ہاف سنچری بنا کر ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈال دیا تھا۔

چونکہ وکٹ کیپر ردھیمان ساہاابھی انجیوری سے ابھرے نہیںہیںاس لیے دنیش کارتک وکٹ کیپر کے طور پر پہلی پسند ہوں گے۔اسپن شعبہ میں آر اشون اور رویندر جڈیجہ کے علاوہ دورہ انگلستان کے دوران جون سے اب تک تہلکہ مچانے والے بولنگ سنسنی کلدیپ یادو کو بھی شامل کیاگیا ہے۔

فاسٹ بولنگ کے شعبہ میں ایشانت شرما، محمد شامی، امیش یادو، جسپریت بمراہ اور شردل ٹھاکر کو شامل کیا گیا ہے۔ون ڈے میچز کے افتتاحی بلے باز روہت شرما کو ٹسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔

ٹیم اس طرح ہے: وراٹ کوہلی(کپتان)، شکھر دھون، لوکیش راہل، مرلی وجے، چتیشور پجارا، اجنکیارہانے، کرون نائر، دنیش کارتک(وکٹ کیپر) ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر) ،آر اشون، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، ہاردیک پانڈیا، ایشانت شرما، محمد شامی ،امیش یادو، جسپریت بومرا اور شردل ٹھاکر۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rishabh pant gets maiden call up injured bhuvneshwar kumar misses in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply