رشبھ پنت غیر ایشیائی ملک میں سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی وکٹ کیپربنے

لندن: ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے انگلستان کے خلاف لندن کے اوول میں پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آخری روز سنچری بنا کر ہندوستان کے پہلے ایسے وکٹ کیپر ہونے کا اعزا حاصل کر لیا جس نے ایشیا کے باہر کھیلتے ہوئے جنوبی افریقہ، انگلستان، نیوزی لینڈ یا آسٹریلیا میں ٹیسٹ سنچری بنائی ہے۔

غیر ایشیائی ماحول میں سنچری بنا کر جہاں رشبھ پنت نے پہلے ہندوستانی وکٹ کیپر ہونے کا اعزاز حاصل کیا وہیں وہ پہلی ہی سنچری چھکا لگا کر مکمل کرنے والے چوتھے ہندوستانی بلے باز ہو گئے۔

اس سے قبل یہ کارنامہ کپل دیو، ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان انجام دے چکے ہیں۔لیکن ان تینوں نے یہ کارنامہ گھریلو پچوں پر انجام دیا تھا جبکہ راہل نے انگلستان میں اور بھی نہایت نامساعد حالات میں انجام دیا ہے۔

کپل دیو نے ویسٹ انڈیز کے خلاف1979کی سریز میں دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں، عرفان پٹھان نے 2007میں پاکستان کے خلاف بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں اور ہربھجن سنگھ نے2010میں نیوزی لینڈ کے خلاف احمد آباد کے سردار پٹیل گجرات اسٹیڈیم میں چھکا لگا کر اپنے ٹیسٹ کیریر کی پہلی سنچری مکمل کی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rishabh pant becomes the first indian wicketkeeper to score a century in sena countries in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply