ریو پیرالمپکس 2016 کی افتتاحی تقریب میں ہندوستانی دستے کی شرکت

ریو پیرالمپکس 2016 کی افتتاحی تقریب میں ہندوستانی دستے کی شرکت
نئی دہلی:وزار ت کی توجہ میڈیا کی ان رپورٹو ں کی جانب مبذول کرائی گئی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی (آئی پی سی ) نے ہندوستانی دستے کو فراہم کرائے گئے ڈریس ٹھیک نہیں ہیں اور اس کٹ کے نتیجے میں ریو پیرالمپک 2016 کی افتتاحی تقریب میں ہندوستانی ٹکڑی کی شرکت نہ ہوسکے گی۔
ریو میں ہندوستانی ٹکڑی سے وابستہ مشن کے سربراہ نے مطلع کیا ہے کہ مندوب ممالک کے شرکا کی یونیفارم / کٹوں کا معائنہ ایسی بڑی تقریبات کا ایک حصہ ہوتی ہیں۔ پیرالمپک 2016 کے معاملے میں بھی یہی کیا گیا ہے۔ معائنے کے بعد آئی پی سی نے ہندوستان اور دیگر بہت سارے ممالک کو کچھ تجاویز پیش کی تھیں۔ ہندوستانی ٹکڑی کی رسمی کٹ سے متعلق جو معاملہ اٹھایا گیا تھا ، اب وہ حل کرلیا گیا ہے۔ ضروری اصلاحی اقدامات کرلئے گئے ہیں اورجنہیں آئی پی سی کی باقاعدہ منظوری مل چکی ہے۔