ثانیہ۔ روہن کی جوڑی مکسڈ ڈبلز کے کواٹر فائنل میں

ریو ڈی جنیریو:ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی آسٹریلیا کی جوڑی سامنتھا اسٹوسر اور جان پیرس کو چھ۔چار، سات۔ پانچ سے ہراکر ریو اولمپک کے مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
جمعرات کو ہوئے ٹینس کے اس میچ کی ابتدا میں ایسا محسوس ہورہا تھا کہ آسٹریلیا کی جوڑی ثانیہ اور بوپنا کو زبردست ٹکر دے گی گو شروع میں آسٹریلیائی جوڑی نے دباؤ ڈالا مگر ثانیہ اور بوپنا نے اسٹوسر اور پیرس کے سامنے بہت سخت چیلنج پیش کیا۔ حالانکہ پہلے سیٹ میں تو کچھ جد و جہد نظر آئی مگر ہندوستانی جوڑی نے اپنی لے حاصل کرنے کے بعد پہلا سیٹ سات۔پانچ کے فرق سے جیت لیا۔
پہلا سیٹ جیتنے کے بعد چار نمبر سیڈ ثانیہ۔ بوپنا کی جوڑی نے دوسرے سیٹ میں بھی اپنا تال میل برقرار رکھا۔ اس سیٹ میں آسٹریلیائی جوڑی نے میچ میں واپس آنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ہندوستانی جوڑی نے انہیں برتری حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا اور آخر میں چھ۔ چار کے اسکور کے ساتھ سیٹ اور میچ اپنے نام کرلیا۔
اب ہندوستانی جوڑی کا اگلا مقابلہ برطانیہ کی بغیر سیڈ والی جوڑی اینڈی مرے اور ہیتھرواٹسن سے کوارٹر فائنل میں ہوگا۔ حالانکہ ثانیہ ریو اولمپک میں خواتین کا ڈبلز اور بوپنا مردوں کا ڈبلز ہار چکے ہیں مگر آج کی جیت کے بعد دونوں کا حوصلہ بہت بلند ہوگیا ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rio olympics sania bopanna pair in quarterfinals of mixed doubles in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply