ریو میں کھیل صحافیوں کی بس پر دہشت گردانہ حملہ، صحافی بال بال بچے

ریو ڈی جینرو:ریو اولمپکس میں صحافیوں کو لے جا رہی ایک بس پر نامعلوم بندوق برداروں نے ندھا دھند فائرنگ کر دی تاہم اس میں کوئی جانی اتلاف نہیں ہوا۔
بس میں سوار دو مسافروں نے بتایا کہ یہ بس باسکٹ بال کے کھیل سینٹر سے صحافیوں کو اولمپک پارک کی طرف لے جا رہی تھی۔ اسی دوران گاڑی پر دو بار گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی جس سے بس کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور شیشوں کی کرچیاں اڑ کر کچھ مسافروں کو لگ گئیں جس سے معمولی خراشیں آگئیں۔
ریو میں باسکٹ بال پبلی کیشن کے لئے کام کرنے والے ریٹائرڈ امریکی فضائیہ کے کپتان شیرل لی مائلسن نے کہا ”ہمارے اوپر حملہ ہوا۔ ہم صاف طور پر گولیاں چلنے کی آواز سن سکتے تھے“۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rio olympics bus carrying journalists attacked no serious injuries in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply