ریو اولمپکس : مرے اور رافیل نڈال اگلے راؤنڈ میں داخل

ریو ڈی جینرو: (یو این آئی) عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کے لیے ریو اولمپکس میں تمغہ جیتنے کا خواب اتنی جلدی ٹوٹ جائے گا یہ کسی نے بھی نہیں سوچا تھا لیکن ارجنٹینا کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو نے انہیں پہلے ہی راؤنڈ میں باہر کر کے آنسو بہانے پر مجبور کر دیا۔ تاہم اینڈی مرے، رافیل نڈال اور خاتون فرنچ اوپن چیمپئن گربان مگروجا نے جیت کے ساتھ اگلے دور میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
جوکووچ کو ڈیل پوترو نے مسلسل سیٹوں میں 7-6، 7-6 سے شکست دے کر ریو اولمپکس کا سب سے بڑا الٹ پھیر کر دیا۔ سابق یو ایس اوپن چیمپئن ڈیل پوترو نے جوکووچ کو چار سال پہلے لندن اولمپکس میں کانسے کے تمغہ کے مقابلے میں شکست دی تھی اور اس بار پہلے ہی راؤنڈ میں سربیائی کھلاڑی کی چھٹی کر دی۔
دنیا کے 145 ویں رینکنگ کے ڈیل پوترو نے دونوں سیٹ کے ٹائی بریک 7-4 اور 7-2 سے جیتے۔ 12 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن جوکووچ کیلئے بھی یہ ہار بہت حیرت انگیز رہی اور وہ کورٹ سے نم آنکھوں کے ساتھ رخصت ہوئے۔ اسی سال آسٹریلین اوپن اور فرنچ اوپن گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے سربیائی کھلاڑی کو اولمپک کا طلائی جیتنے کا مضبوط دعویدار سمجھا جا رہا تھا۔ گزشتہ کافی عرصے سے کلائی کی چوٹ سے متاثر پوترو نے اپنی بڑی فتح کے بعد کہا ”مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں نوواک کو شکست دوں گا۔ لیکن میں نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میں نے اپنے فورہینڈ پر کافی کام کیا تھا“۔ ڈیل پوترو نے میچ میں کئی بہترین فورہینڈ کھیلے جس کے سامنے ٹاپ سیڈڈ جوکووچ کمزور ثابت ہوئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rio olympics 2016 andy murray and rafael nadal breeze in stormy conditions in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply