ساکشی کا ڈھائی کروڑ روپے کے چیک اوربیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’ کی برانڈ ایمبسڈر بنی کے اعزاز کے ساتھ استقبال

نئی دہلی:ہندوستان کو ریو اولمپک کھیلوں کا پہلا تمغہ دلانے والی خاتون پہلوان ساکشی ملک بدھ کو وطن واپس لوٹ آئیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ہریانہ حکومت نے خاتون کھلاڑی کو نقد انعام دینے کے ساتھ ہی’ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو ‘کابرانڈ ایمبسڈر مقرر کیا ہے۔
ساکشی جب اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر پہنچیں تو وہاں بڑی تعداد میں موجود لوگوں نے ان کا پھولوں کے ہار پہناکر استقبال کیا۔ ساکشی نے یہاں صحافیوں سے کہا “پورے ہندوستان نے میرا ساتھ دیا اور جس طرح میرا استقبال ہوا ہے اسے دیکھ کر میں حیران ہوں اور بہت ہی خوش ہوں۔ میں سب کی شکر گزار ہوں۔” واضح رہے کہ ساکشی نے ریو اولمپک میں ریسلنگ میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔دریں اثنا بہادر گڑھ میں ساکشی کے اعزاز میں ایک خاص پروگرام منعقد کیا گیا جہاں ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے خاتون پہلوان کو ڈھائی کروڑ روپے کا چیک دیا۔
اس دوران ریاستی حکومت کے وزیر کھیل انل وج بھی ساکشی کے ساتھ موجود تھے۔ وج بھی ریو اولمپکس سے واپس آئے ہیں۔اس کے علاوہ کئی دیگر وزیر اور بڑے افسران بھی موجود تھے۔ ہریانہ کے وزیر اعلی نے ساکشی کو ریاست میں ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو’ مہم کا برانڈ ایمبسڈربھی مقرر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ساکشی ریاست میں اس مہم کا چہرہ ہوں گی۔
ساکشی نے کہا “میں نے اولمپکس میں تمغہ جیتنے کا خواب دیکھا تھا لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ اولمپک کی اختتامی تقریب میں قومی ترنگا میرے ہاتھ میں ہوگا۔ میرا وہ خواب بھی شرمندہ تعبیر ہو گیا۔ میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے۔ “ساکشی کو اختتامی تقریب میں پرچم بردار بنایا گیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rio bronze medallist sakshi malik comes back to a grand welcome in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply