پاکستان کو آخری میچ میں10وکٹ سے ہرا کر آسٹریلیا نے ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز 2-0سے جیت لی

پرتھ:پرتھ کی فاسٹ پچ پر اپنے فاسٹ بو لروں کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے پاکستان کو مقررہ20اووروں میں 8وکٹ پر محض106رنز تک محدود کرکے کپتان آرون فنچ نے ساتھ افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے ساتھ پاکستان کے بولروں کی خبر لیتے ہوئے ایک دوسرے سے جدا ہوئے بغیر محض11.5اووروں میں ہدف پورا کر کے میچ 10وکٹ سے جیت لیا۔

107رنز کے تعاقب میں فنچ نے محض36گیندوں پر 4چوکوں اور رتین چھکوں کی مدد سے52اور ڈیوڈ وارنر نے 35گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ48رنز بنائے۔ اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سریز 2-0سے جیت لی۔

پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں8وکٹ پر 106رنز بنائے۔ پچھلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی سوائے افتخار ا حمدکے کوئی بلے با زآسٹریلیائی بولروں پر حاوی نہ ہو سکا ۔

یہاں تک اس میچ میں کپتان بابر اعظم بھی کوئی تعاون نہیں دے سکے۔ اگرچہ افتتاحی جوڑی کو مضبوط کرنے کے لیے فخر زماں کی جگہ امام الحق کو موقع دیا گیا لیکن وہ بھی15گیندوںپر دو چوکوں کی مدد سے محض 14رنز کا ہی تعاون دے سکے۔

پاکستانی بیٹنگ لائن ایسی کمزور ثابت ہوئی کہ اس کے8بلے باز ڈبل فیگر تک میں نہیں پہنچ سکے۔ صرف افتخار احمد 37گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے45رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے رچرڈسن نے تین وکٹ لیے جبکہ مچل اسٹارک اور ایبٹ نے دو دو اور آگار نے ایک وکٹ لی۔

شین ایبٹ نے اپنے کوٹے کے چار اووروں میں صرف14رنز دے کر دو وکٹ لینے پر مین آف دی میچ کا اعزاز پایا جبکہ اسٹیو اسمتھ کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Richardson starc and abbott blow pakistan away on rapid perth pitch in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.