ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو شکست دے کر اڑی حملے کا بدلہ لیں گے: شری جیش

بنگلور: (یو این آئی) ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان اور گول کیپر پی آر شری جیش نے کہا کہ اڑی حملے کے شہیدوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی اور ہندوستان اگلے ماہ ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو شکست دے کر اڑی حملے کا بدلہ لے گا۔ ایشینس چیمپئن ٹرافی 20 سے 30 اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی اور ہندوستان 23 اکتوبر کو روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ کرے گا۔ٹورنامنٹ میں ایشیا کی چوٹی کی چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
شری جیش نے یہاں واقع ہندوستانی کھیل اتھارٹی (سائی) مرکز میں مشق سیشن کے دوران کہا کہ ایشیائی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہندستان اپنے شہیدوں کو مایوس نہیں کرے گا اور پاکستان کو شکست دیکر اڑی میں کئے گئے دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لے گا۔ کپتان نے کہا، “ہندوستان۔ پاکستان میچ کے تعلق سے لوگوں میں بہت جوش و خروش ہوتا ہے اور ہم اس میچ میں اپنی سو فیصد کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔ اس میچ کو ہار کر ہم اپنے شہیدوں کو مایوس نہیں کرنا چاہتے ہیں۔بالخصوص انہیں جو سرحد پر ہماری حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کر دیتے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Revenge on mind sreejesh says india will play to beat pakistan for the sake of soldiers in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply