ہندوستانی اولمپک ہاکی کھلاڑیوں کو ٹرین کے فرش پر بیٹھ کر سفر کرنا پڑا

نئی دہلی: (یو این آئی)کھیلوں کے اس جنونی ملک میں کھلاڑیوں کی کامیابی پر جہاں انہیں سر پربٹھا لیا جاتا ہے وہیں ناکام ہونے پر انہیں عرش سے فرش پر پٹخنے میں بھی دیر نہیں لگتی۔
36 سال بعد اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے والی خاتون ہاکی ٹیم کی کچھ کھلاڑیوں کو بھی کچھ ایسے ہی تجربے سے گزرنا پڑا جب ریو اولمپکس کی ناکامی کے بعد انہیں گھر لوٹتے وقت ریلوے والوں نے ٹرین کے فرش پر بیٹھ کر سفر کر نے پر مجبور کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے والی چار خواتین ہاکی کھلاڑی ٹوپو،ڈیپ گریس اکا، للما منز اور سنیتا لاکڑا جب گھر لوٹتے وقت رانچی سے راوڑکیلا جا رہی دھنبادایکسپریس سے سفر کر رہی تھیں تب انہیں بیٹھنے کے کیلئے ایک بھی سیٹ نصیب نہیں ہوئی۔
انہیں ٹی ٹی پر زور دینے کے باوجود ٹرین کے فرش پر بیٹھ کر سفر کرنا پڑا۔ سنیتا نے کہاکہ ہم نے ٹکٹ چیکر سے اپنی شناخت بھی بتائی اور ان سے زور دیا کہ ہم سب گزشتہ کئی دنوں کے سفر سے تھکی ہوئی ہیں اور ہو سکے تو ایک دو نشستیں بیٹھنے کیلئے دستیاب کرا دیں۔ ٹی ٹی نے سیٹ دینے سے معذرت ظاہر کی اور ہمیں فرش پربیٹھنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔
تاہم بعد میں کچھ مسافروں نے اپنی اپنی نشستوں پر ہی بیٹھنے کی جگہ دے دی۔ہمیں واقعی افسوس ہے کہ ملک کی نمائندگی کرنے والی کھلاڑیوں کے ساتھ کس طرح ایسا برتاو¿ کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا میں اس خبر کے سرخیاں بننے کے بعد سے ریلوے حکام نے معاملے پر صفائی دی ہے اور کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے پینٹری کار میں جگہ دی گئی تھی جس کے بعد انہیں تھرڈ اے سی میں نشستیں دستیاب کرائی گئی تھیں۔تاہم کھلاڑیوں نے اس معاملے پر الگ ہی جانکاری دی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Returning indian olympians humiliated by indian railways in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply