میزبان انگلستان چمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

کارڈف:انگلستا ن ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں ایلیکس ہیلز ، جو روٹ اور جوس بٹلر کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد لیام پلنکیٹ کی تباہ کن گیند بازی کی مدد سے نیوزی لینڈ کو منگل کو 87 رنوں سے شکست دے کر ناک آؤٹ گروپ اے سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ انگلینڈ اس طرح آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ انگلینڈ نے 49.3 اوور میں 310 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد نیوزی لینڈ کی اننگز44.3 اوور میں 223 رن پر سمیٹ دی۔
انگلینڈ کی یہ مسلسل دوسری جیت ہے اور اس نے چار پوائنٹس کے ساتھ آخری چار میں جگہ بنا لی۔ نیوزی لینڈ کے پاس آسٹریلیا سے ہوئے مقابلہ میں بارش سے منسوخ ہوئے میچ سے ایک پوائنٹ ہے۔ نیوزی لینڈ کا آخری مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا، جو اسے ہر حال میں جیتنا ہوگا، لیکن ساتھ ہی اسے آسٹریلیا اور انگلستان کے درمیان میچ کے نتیجہ کا انتظار کرنا ہوگا ۔جہاں اگر انگلینڈ کے خلاف اپنے آخری میچ میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا ، جس کے کھاتے میں دو پوائنٹس ہیں، ہار جائے تو نیوزی لینڈ کا سیمی فائنل میں داخلہ یقینی ہو جائے گا۔ کیوی ٹیم کو اس کے کپتان کین ولیمسن (87) کو چھوڑ کر دیگر تمام بلے بازوں نے مایوس کیا۔
گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے ولیمسن نے اس بار بھی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 98 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 87 رن بنائے۔ مارٹن گپٹل نے 27 اور راس ٹیلر نے 39 رنز بنائے۔ جیک بال کو لیوک روچی (0) اور ٹیلر کا وکٹ لینے کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ بال نے 31 رن پر دو وکٹ لئے. پلنکیٹ نے 55 رن پر چار وکٹ اور عادل راشد نے 47 رن پر دو وکٹ لئے۔ پلنکیٹ نے مسلسل دوسرے میچ میں چار وکٹ حاصل کئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Resolute england march into semis in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply