ویسٹ انڈیزنے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہرارے: بارش اس وقت ویسٹ انڈیز پر ابر رحمت بن کربرسی جب ورلڈ کپ کوالیفائنگ سوپر سکس کے ایک میچ میں اسکاٹ لیڈ کے خلاف محض199رنز پر آؤٹ ہوجانے کے باوجود وہ میچ جیت کر انگلستان میں ہونے والے2019کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر گئی۔
اسکاٹ لینڈ نے 199رنز ہدف کے تعاقب میں35.2اووروں میں پانچ وکٹ کے نقصان پر125رنز بناکر جیت کے امکانات روشن رکھے تھے ۔لیکن اس اسکور پر اچانک بارش آگئی اور ایسی آئی کہ میچ ختم کرنے کا اعلان کرکے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کا استعمال کرنا پڑا جس میں ویسٹ انڈیز کوفاتح قرار دیا گیا۔
کیونکہ اسکاٹ لینڈ کا اس موقع پر اسکور اتنے اووروں میںمطلوبہ اسکور سے5رنز کم تھا۔199رنز کا تعاقب کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ منسی کی32رنز کی ناقابل شکست اننگز اور بیرنگٹن کے33رنز کی مدد سے5وکٹ پر 125رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے فاسٹ بولر کیمر روچ اور نرس نے دو دو وکٹ لیے جبکہ ہولڈر کو ایک وکٹ ملی۔ اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کے لیے مدعوکیا ۔ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کا ابتدا سے ہی اسکاٹ لینڈ کے فاسٹ بولروں سفیان محمد شریف اورتھامس ویل نے ناطقہ بند کیے رکھا ۔
سفیان نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر ویسٹ انڈیز کے خطرناک بلے باز کرس گیل کو آؤٹ کو کر کے ویسٹ انڈیز کے خیمہ میں کھلبلی مچادی۔ سفیان نے اپنے اگلے ہیاوور میںہوپ کو بھی پویلین بھیج کر ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔
اور ویسٹ انڈیز کی اننگز 48.4 اووروں میں 198رنز پر سمٹ گئی۔افتتاحی بلے باز لوئیس 87گیندوں پر7چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے66رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سیموئلز نے 98بالوں پر51رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں4چوکے لگائے۔سفیان شریف اور جیمز وہیل 3,3وکٹ لے کر کامیاب بولرز رہے۔ لیسک نے دو اور ایونز اور بیرنگٹن نے ایک ایک وکٹ لی۔سفیان شریف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Title: relief for west indies heartbreak for scotland | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply