ہاکی گولڈ کا 36 سالہ قحط دور کریں گے: شری جیش

ریو ڈی جینرو: ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم اولمپک میں گزشتہ 36 سال میں ایک بار بھی تمغہ نہیں جیت پائی ہے لیکن اس بار کپتان اور گول کیپر پی آر شری جیش کو امید ہے کہ ریو اولمپکس میں ہندوستان اس قحط کو ختم کرنے میں کامیاب ہوگا اور تمغہ جیتے گا۔
30انہوں نے کہا کہ ٹیم انڈیا ریو میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اور وہ تمام کیل کانٹوں سے لیس ہے۔ سالہ شری جیش کو 121 بین الاقوامی میچوں کا تجربہ ہے۔ شریجیش کی کپتانی میں ہی اس سال لندن میں ہوئی چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان نے پہلی بار چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ٹیم میں ‘دیوار’ کے نام سے مشہور شریجیش کو ریو اولمپکس میں ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے اور ایسے میں ملک کے باشندوں کو ان سے تمغہ جیتنے کی امید ہے۔
شری جیش نے کہا، “میں نے کبھی اس کی امید نہیں کی تھی کہ کھیلوں کے اس مہاکمبھ میں مجھے ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اس سے میرے اوپر اضافی ذمہ داری آ گئی ہے اور میرا مقصد اپنے ملک کیلئے تمغہ جیت کر 36 سال کا قحط دور کرنا ہے۔ “ہندوستان نے ہاکی میں سال 1980 میں ماسکو اولمپکس میں اپنا آخری طلائی تمغہ جیتا تھا۔
اس کے بعد کسی بھی اولمپکس میں ٹیم اب تک کوئی بھی تمغہ نہیں جیت پائی ہے۔ شری جیش نے 2004 میں جونیئر ٹیم سے ہاکی میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے 2014 کے ایشیائی کھیلوں کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف شوٹ آؤٹ میں ہندوستان کو جیت دلائی تھی۔ ان کی اسی کارکردگی کی بدولت انہیں 2015 میں ارجن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی کی وجہ سے ان کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ready to beat any team in rio says indian hockey captain sreejesh in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply