آئی پی ایل میں حیدر آباد اور بنگلور کا میچ بارش کی نذر،پوائنٹس تقسیم

بنگلور: گزشتہ چمپئن سن رائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان آئی پی ایل -10 کا مقابلہ منگل کو یہاں بھاری بارش کی وجہ سے بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کر دیا گیا ۔ میچ کی منسوخی سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔میچ شروع ہونے سے پہلے ہی بارش شروع ہو گئی تھی جس سے ٹاس میں تاخیر کی گئی اور جب بارش تھمنے کے بجائے شدت ہی اختیار کرتی رہی تو رات 11 بجے تک بارش رکنے کا انتظار کرنے کے بعد میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔ آئی پی ایل -10 کا یہ پہلا میچ ہے جو بارش کی وجہ بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ ہوا ہے۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس دیا گیا۔ حیدرآباد کے اب آٹھ میچوں سے نو پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ تیسرے مقام پر برقرار ہے جبکہ بنگلور کے آٹھ میچوں میں سے پانچ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ آخری مقام سے اٹھ کر اب چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rcb vs srh match abandoned due to rain in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply