گیل اوور کوہلی کی ہاف سنچریوں کے بعد بنگلور کے اسپنروں نے بنگلور کی جیت پر مہر لگادی

راجکوٹ: ویسٹ انڈین امپورٹ کرس گیل اور دیسی کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار ہاف سنچریوں کے بعد اپنے اسپن گیند بازوں کی بہترین لائن اور لینتھ برقرار رکھتے ہوئے کی جانے والی باؤلنگ پر رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل 10 میں منگل کو گجرات لائنز کو 21 رن سے شکست دے کر لیگ میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ بنگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دو وکٹ کے نقصان پر 213 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر گجرات کو 20 اوور میں سات وکٹ پر 192 رن پر روک کر 21 رن سے میچ اپنے نام کر لیا۔ بنگلور کی چھ میچوں میں یہ دوسری جیت ہے اور وہ ٹیبل میں چار پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ گجرات کو پانچ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ ٹیبل میں سب سے نیچے کھسک گیا ہے۔ بنگلور سے ملے 214 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری گجرات کی شروعات بے حد خراب رہی اور ڈیون اسمتھ (1) لیگ اسپنر ?جویندر چہل کی گیند پر مندیپ سنگھ کو کیچ دے بیٹھے۔
اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کپتان سریش رینا (23) بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور چہل کا دوسرا شکار بنے۔ رائنا نے آٹھ گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ محض 37 رن پر اپنے دو وکٹ گنوانے کے بعد گجرات کو برینڈن میک کولم (72) نے آرون فنچ (19) کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لئے 5.4 اوور میں 66 رن کی ساجھےداری کی۔ میک کولم نے 44 گیندوں میں دو چوکے اور سات چھکے کی مدد سے 72 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ لیکن وہ ٹیم کو جیت کی دہلیز تک نہیں پہنچا سکے۔ فنچ نے 15 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رن بنائے۔ وکٹ کیپر دنیش کارتک (1) ایک بار پھر ناکام رہے اور تیز گیند باز سری ناتھ اروند کی گیند پر کپتان کوہلی کو کیچ تھما بیٹھے۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے 22 گیندوں میں دو چوکے سے 23 رن بنائے۔ اشان کشن (39) نے آخری اوورز میں کچھ اچھے شاٹ دکھائے لیکن وہ گجرات کے لائنز کے لئے جیت دلانے کے لیے ناکافی تھا۔ کشن نے محض 16 گیندوں میں دو چوکے اور چار فلک بوس چھکے کے دم پر 39 رن بنائے۔ انہیں ملنے نے چہل کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ اینڈریو ٹائی نے چھ گیندوں میں ناٹ آؤٹ چھ رن بنائے۔
بنگلور کی جانب سے چہل نے چار اوور میں 31 رن دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ نیگی نے چار اوور میں 21 رن پر ایک وکٹ، اروند نے 53 رن پر ایک وکٹ اور ملنے نے 43 رن پر ایک وکٹ لئے..اس سے قبل دنیا کے سب سے زیادہ جارح بلے بازوں میں شمار کرس گیل (77) اور کپتان اور رنوں کی مشین وراٹ کوہلی (64) کے درمیان پہلے وکٹ کے لئے ہوئی سنچری شراکت داری کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل 10 میں منگل کو گجرات لائنز کے خلاف دو وکٹ پر 213 رن کا بڑا اسکور بنا لیا۔ آئی پی ایل 10 کے پہلے تین میچوں میں خاموش رہنے والے گیل کے بلے سے گجرات کے خلاف جم کر رن نکلے۔ گیل نے شاندار فارم میں لوٹتے ہوئے محض 38 گیندوں میں پانچ چوکے اور سات فلک بوس چھکوں کے سہارے 77 رن زبردست اننگز کھیلی۔ گیل نے صرف 23 گیندوں میں ہی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ وہ اپنی اننگز کا تیسرا رن بناتے ہی ٹوئنٹی -20 کرکٹ میں 10 ہزار رن بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ گیل کے اب ٹوئنٹی -20 میں 10074 رنز ہو گئے ہیں۔ گیل نے کپتان وراٹ کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 12.4 اوور میں 122 رنوں کی شاندار سنچری شراکت داری کی۔
وراٹ نے 50 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رن بنائے۔ گیل ٹیم کے 122 کے اسکور پر آو¿ٹ ہوئے۔ انہیں تیز گیند باز باسل تھمی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ گیل کے آو¿ٹ ?ونے کے بعد وراٹ نے ٹریوس ہیڈ (ناٹ آو¿ٹ 30) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 3.1 اوور میں 37 رن کی ساجھیداری کی۔ وراٹ ٹیم کے 159 کے اسکور پر تیز گیند باز دھول کلکرنی کی گیند پر ڈیون اسمتھ کو کیچ دے بیٹھے۔ ہیڈ نے 16 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کے مدد سے ناٹ آو¿ٹ 30 رن بنائے۔ انہوں نے کیدار جادھو (ناٹ آو¿ٹ 38) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 4.1 اوور میں 54 رن کی ناٹ آو¿ٹ شراکت داری کی۔ جادھو نے 16 گیندوں میں 38 رن کی اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے مارے۔ گجرات کی جانب سے کلکرنی نے 37 رن پر ایک وکٹ اور تھمپ? نے 31 رن پر ایک وکٹ لیا جبکہ زائرنگ پونے سپرجائنٹس کے خلاف ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹ لینے والے اینڈریو ٹائی نے چار اووروں میں 34 رن اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے بغیر کوئی وکٹ لئے چار اوور میں 57 رن دیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rcb spinners seal win after batting blitz in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply