سکندر رضا کے عمدہ آل راؤنڈ کھیل سے زمبابوے کی سری لنکاکے خلاف تاریخی سریز جیت

ہمبنتوٹا: سکندر رضا کے شاندار آل راؤنڈ مظاہرے سے زمبابوے نے سری لنکا کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں3وکٹ سے شکست دے کر سریز 3-2سے جیت لی۔ سریز میں2-2سے برابر رہتے ہوئے سریز کے فیصلہ کن میچ میں زمبابوے نے 204کا ہدف 38.1اووروں میں ہی سات وکٹ کے نقسان پر پورا کر لیا۔ ہملٹن مساکاڈزا اور مائر پر مشتل افتتاحی جوڑی نے پاور پلے کے پہلے15اووروں میں ہی نصف منزل طے کر کے بعد میں آنے والے بلے بازوں کی راہ اتنی آسان کر دی کہ وقفہ وقفہ سے وکٹ گرنے کے باوجود زمبابوے کو ہدف تک پہنچنے میں زیادہ پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑا۔ جس وقت مائر کی شکل میں پہلی وکٹ گری تو زمبابوے کا اسکور92تھا ۔مائر نے 32گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43رنز بنائے۔ مسکاڈزا اور مسکانڈا نے دوسرے وکٹ کے لیے 45رنز بنا کر ٹیم کو ہدف کے اور نزدیک پہنچا دیا۔137کے اسکور پر مسکاڈزا 86گیندوں پر مشتمل انگز میں9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے73رنز بنا کر ملنگا کی گیند پر کلاسیکرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اگرچہ محض 38رنز کے اضافہ کے بعد زمبابوے مو مزید پانچ جھٹکے لگے لیکن سکندر رضا نے کپتان کریمر کے ساتھ مل کر ہدف سے بے سمت ہوتی جارہی اننگز کو لڑکھڑانے سے بچاتے ہوئے ٹیم کو مزید کسی نقصان کے بغیر ہدف تک پہنچا دیا۔سکندر رضا نے 27گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 27ناقابل شکست رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے آف اسپنر دھننجیا چار وکٹ لے کر کامیاب ترین باؤلر رہے جبکہ ملنگا جکو دو اور گونا رتنے کو ایک وکٹ ملی۔ اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بلے بازی کرنے کے لیے مدعو کیا۔ اور آف اسپنرسکندر رضا سے بالنگ اٹیک کا آغاز کر اکے سری لنکا کے چوٹی کے5 بلے بازوں کو محض 119رنز کے عوض پویلین بھیج کر سری لنکا کو ایک بڑا اسکور کھڑا کرنے سے روک دیا۔ڈیکویلا، مینڈس،تھرنگا اور ڈی سلواڈبل فیگر میں پہنچنے سے پہلے ہی پویلین لوٹ گئے ۔گوناتھیلاکا اور گونا رتنے نے بالترتیب 52اور59رنز بنا کر سری لنکا کو 203کے معقول اسکور رتک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔سکندر رضا نے تین وکٹ لیے جبکہ کریمر نے دو اور چھتارا، ولیمز اور والر نے ایک ایک وکٹ لیا۔سکندر رضا کو مین آف دی میچ اور مسکاڈزا کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raza stars in historic series win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply