رویندرجڈیجہ نے پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی

تصویر سوشل میڈیا
راجکوٹ : آل رؤنڈر رویندر جڈیجہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ،جو راجکوٹ میں کھیلا جارہا ہے،اپنے ٹیسٹ کیری کی پہلی سنچری بنائی۔وہ عین100رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔
جڈیجہ نے 10نمبر کے بلے بازامیش یادو کے ساتھ 9ویں وکٹ کے لیے32گیندوں پر50رن بنائے۔ جڈیجہ کی سنچری مکمل ہوتے ہی کپتان وراٹ کوہلی نے ہندوستان کی اننگز 9وکٹ پر649مجموعے پر ڈکلیر کر دی۔
اس سے قبل کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریر کی 24ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کر کے وریندر سہواگ کو سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے ہندوستانی بلے بازوں کی فہرست کی چوتھی پوزیشن سے بے دخل کر دیا ۔
اب کوہلی سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والوں میں سچن ٹنڈولکر51، راہل دراوڑ36اور سنیل گواسکر34ہیں۔ بطور کپتان کوہلی کی یہ17ویں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری ٹیسٹ سنچری ہے ۔