آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کا پہلا ٹیسٹ کھیلنا مشکوک

کیپ ٹاؤن: ہندوستان کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ گذشتہ دو روز سے بخار کے عارضہ میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ جنوبی افریقہ کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں شاید نہ کھیل سکیں۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی طبی ٹیم کیپ ٹاؤن میں مقامی ڈاکٹروںکی ایک ٹیم کے ساتھ جڈیجہ کے علاج پر مامور ہے۔دونوںنے مشاورت کے بعد جڈیجہ کو اسپتال بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔توقع ہے کہ آئندہ دو روز میں وہ صحتیاب ہوجائیں گے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کے کھیلنے کے حوالے سے فیصلہ میچ کی صبح ہی کیا جائے گا۔دریں اثنا افتتاحی بلے باز شکھر دھون کو فٹ قرار دیا گیا اور اب وہ پہلے ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل کیے جانے کے لیے دستیاب ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ravindra jadeja doubtful for first test vs sa dhawan declared fit in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply