اشون سال کے بہترین انٹرنیشنل کرکٹر کے اعزاز سے سرفراز

ممبئی:ہندستانی آف اسپنر روی چندرن اشون کو 2017 کا سال کا بہترین انٹرنیشنل کرکٹر اور شبھم گل کو انڈر۔19 کے بہترین نوجوان کرکٹر کے ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا ۔ سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر اور تاجر ہرش گوینکا نے اشون کو کرکٹ کلب آف انڈیا میں منعقد ایک پروگرام میں باوقار سی ایٹ کرکٹ درجہ بندی (سی سی آر) بین الاقوامی ایوارڈ -2017 سے نوازا گیا ہے۔
ہندوستانی ٹیم کے گھریلو سیشن میں اشون سب سے زیادہ کامیاب گیند باز رہے تھے اور ہندستان نے نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے 13 میں سے 10 ٹیسٹ میچ جیتے تھے۔ تجربہ کار آف اسپنر اشون نے گزشتہ 12 ماہ میں 99 وکٹ حاصل کئے۔ ایوارڈ تقریب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں سب سے پہلا آٹوگراف چیپاک اسٹیڈیم میں گواسکر کا لیا تھا۔ انہوں نے تمل ناڈو کے گیندباز واشنگٹن سندر کی بھی آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ”واشنگٹن نے وجے ہزارے میں بہت اچھا مظاہرہ کیا تھا۔
بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا ہے کہ وہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔ انہیں ٹی 20 میں بھی اچھا کھیلنے کا تجربہ ہو گیا ہے“۔ ممبئی میں ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی انڈر -19 یک روزہ سیریز میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بلے باز شبھم گل کو بہترین نوجوان کرکٹر کے طور پر نوازا گیا ہے۔

Title: ravichandran ashwin wins international cricketer of the year award in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply