افغانستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے میچ میں بھی شکست دے کر سریز 3-0سے جیت لی

دہرہ دون: افغانستان نے مین آف دی میچ مشفق رحیم کی شاندار اننگز کے باوجود بنگلہ دیش کو مقررہ20اووروں میں ہدف سے ایک رن پہلے ہی روک کر تیسرا ٹونٹی ٹونٹی میچ بھی جیت کر تین میچوں کی سریز 3-0سے جیت لی۔

اس کلین سوئپ کا اصل سہرا لیگ اسپنر راشد خان کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنی انگلیوں کے کمال کا عمدہ مظاہرہ کرتے ہوئے تین میچوں میں8وکٹ لیے اور سریز کے آخری میچ کے آخری اوور میں جیت کے لیے مطلوبہ8رنز بھی نہیں بنانے دیے ۔

حالانکہ آخری اوور میں146رنز کے ہدف کو پار کرنے کے لیے صرف 8رنز درکار تھے اور کریز پر جارحانہ بلے بازی کے لیے پہچانے جانے والے کپتان مشفق رحیم 37گیندوں پر 7چوکوں کی مدد سے46اورمحمود اللہ حریف بولروں پر تابڑ توڑ حملے کر کے 68گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45رنز بنا کر موجود تھے۔

لیکن راشد خان نے ٹیم کو تیزی سے جیت کے قریب پہنچانے والے کپتان مشفق رحیم کو مڈل اسٹمپ پر فل لینتھ گیند ڈال کر انہیں شاٹ کھیلنے پر مجبور کر دیا ۔مشفق نے بھی اپنا فیورٹ شاٹ کھیلا لیکن گیند اپنی لینتھ کے باعث بلے پر پوری طرح آسکی اور ڈیپ اسکوئر لیگ پر کیچ دے بیٹھے ۔

اورپھر جب آخری گیند پر جب چار رنز کی ضرورت تھی تو راشد کی گیند کو لانگ آن باؤنڈری کی طرف کھیلا لیکن اسکو برابر کر کے سوپر اوور کی طرف بڑھنے سے پہلے ہی محمود اللہ رن آؤٹ ہو گئے۔

اس سے قبل افغانستان نے مقررہ 20اووروں میں 6وکٹ پر 145رنز بنائے۔سمیع اللہ نے 28گیندوں ایک چوکے اور 2چھکوںکی مدد سے 33رنز بنائے۔کپتان اصغر استانک زئی نے17گیندوں پر3چھکوں کی مدد سے 27رنز بنائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rashid defends eight off the last over to seal 3 0 whitewash in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply