رحمت کی سنچری اور راشد خان کے11وکٹ کی مدد سے افغانستان نے بنگلہ دیش کو 224رنز سے ہرایا

چٹو گرام : کپتان و لیگ بریک گوگلی اسپیشلسٹ راشد خان کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے افغانستان نے بنگلہ دیش کو اسی کے گھر میں 224رنز سے شکست دے کر واحد ٹسٹ میچ جیت لیا۔ تیسری بار بارش ہونے کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو بنگلا دیش کا اسکور6وکٹ پر 138رنز تھا اور کریز پر تجربہ کار آل راو¿نڈر شکیب الحسن اور سومیہ سرکار تھے ۔امپائروں نے فیصلہ کیا کہ اگر روشنی رہی تو صرف18.3اوور کا ہی کھیل ہوگا۔ چونکہ کریز پر شکیب الحسن تھے اس لیے افغانستان کی جیت کے امکانات بہت کم تھے لیکن یہ بنگلہ دیش کی بد بختی ہی کہی جا سکتی ہے کہ 18.3اووروں کے کھیل کے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند چائنا مین ظہیر خان نے آف اسٹمپ کے تھوڑا باہر گرائی ۔شکیب الحسن نے ایسے موقع پر جب حالات کریز پر ٹکے رہنے کے متقاضی تھے آف اسٹمپ سے باہر گرنے والی گیند کو کٹ مارنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے بلے کا کنارہ چومتے ہوئے وکٹ کیپر افسر ززئی کے محفوظ ہاتھوں میں چھپ گئی۔ اس وکٹ کے آو¿ٹ ہوتے ہی افغان بولروں میں نئی جان آگئی اور راشد خان نے تیزی سے بولنگ تبدیلی کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو گوگلی ، چائنا مین اور فاسٹ بولنگ کے ملے جلے اٹیک سے بوکھلاہٹ میں مبتلا کر دیا ۔اور ابھی 3.2اووروں کا کھیل باقی تھا کہ راشد خان نے سومیہ سرکار کو بھی پویلین کی راہ دکھا کر بنگلہ دیش کی شکست کے تابوت میں آخری کیل پیوست کر دی۔مجموعی اعتبار سے دیکھا جائے توٹاس سے لے کر آخری سیشن تک ہر شعبہ میں افغانستان کو ہی سبقت حاصل رہی۔ اس نے ہی ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔ پہلی اننگز میںرحمت شاہ کی سنچری اور اصغر افغان اور کپتان راشد خان کی ہاف سنچریوں کی مدد سے 342رنز بنانے کے بعد بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں کپتان راشد خان اور محمد نبی کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے محض 205رنز پر ڈھیر کر کے دوسری اننگز میں 137رنز کے فائدے کے ساتھ کھیلتے ہوئے اصغر افغان کی ہاف سنچری کی مدد سے 260رنز بنائے ۔ اور جب بنگلہ دیش نے 398رنز ہدف کا تعاقب شروع کیا تو راشد خان اور ظہیر خان کی اسپن جوڑی نے بنگلہدیش کا پہلی اننگز سے بھی بد تر حال کرتے ہوئے پوری ٹیم کو محض173رنز پر ڈھیر کر دیا۔راشد خان کو میچ میں 11وکٹ (پہلی اننگز میں 5اور دوسری انگز میں6) لینے اور پہلی اننگز میں ہاف سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔افغانستان کی طرف سے پہلی اننگز میں رحمت شاہ نے 187گیندوں پر 10چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے102، اصغر افغان نے 174گیندوں پر 3چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ92اور راشد خان نے 61بالوں پر 2چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے51رنز بنائے۔جبکہ دوسری اننگز میں اصغر خان نے 108گیندوں پر 4چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے50اور افسر ززائی نے 110گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے48رنز بنائے جبکہ کپتان راشد خان نے 22گیدیں کھیلیں اور 24رنز بنائے جس کے لیے انہپوں نے 6چوکوں کو سہارا لیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں تاج الاسلام نے چار ، شکیب الحسن اور نعیم حسن نے دو دو اور مہدی حسن مرزا اور محمود اللہ نے ایک ایک وکٹ لی جبکہ دوسری اننگز میں شکیب الحسن نے 3اور مہدی، نعیم اور رتاج الاسلام نے دو دو وکٹ لیے۔بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں مومن الحق71گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے52رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مصدق حسین نے 82بالوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کے ساتھ48اور لنٹن داس نے 66گیندوں پر تین چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے33رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں شکیب الحسن نے 54گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے44اورشادمان اسلام نے 114گیندیں کھیلیں اور41رنز بنائے اور چار چوکے لگائے۔راشد خان نے پہلی اننگز میں 5اور محمد نبی نے 3وکٹ لیے جبکہ قیس احمد اور یامین احمد زئی کو ایک ایک وکٹ ملی۔ دوسری اننگز میں راشد خان نے6اور ظہیر خان نے 3وکٹ لیے ۔ایک وکٹ محمد نبی نے بھی لی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rashid bags 11 as afghanistan use small window to seal big win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.