رنجی فائنل کے دوران آر پی سنگھ نے ایک شیدائی کا موبائل چھین کر زمین پر پھینک دیا

ودربھ:گجرات نے رنجی ٹرافی کے فائنل میچ میں ممبئی کو شکست دے کر جہاں پہلی پہلی بار چمپئن بن کر تاریخ رقم کی وہیں اس جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر آر پی سنگھ میچ میں اپنے خراب برتاؤکے لئے موضوع بحث بن گئے۔
ان کی ایک حرکت کا جس میں انہوں نے اپنے ایک شیدائی پر غصہ اتارا ویڈیو وائرل ہو ا ہے ۔ جس میں صاف دیکھا گیا ہے کہ وہ باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کر رہے تھے اور اسی دوران ایک پرستار ان کے ساتھ سیلفی کی ضد کرنے لگا۔ آر پی سنگھ اس پر اتنا غصہ ہو گئے کہ انہوں نے پرستار کا موبائل فون چھین کر زمین پر پھینک دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranji trophy gca announces inr 3 crores to gujarat in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply