رنجی چمپین بننے پر گجرات کی ٹیم کو 3کروڑ روپے انعام

ودربھ:گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے پہلی بار رنجی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی گجرات رنجی ٹیم کو تین کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وکٹ کیپر پارتھیو پٹیل کی قیادت والی گجرات کی ٹیم نے ہفتہ کو 41 بار کے چمپئن ممبئی کو فائنل میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر پہلی بار رنجی چمپئن بننے کی تاریخ رقم کی۔
گجرات کی ٹیم اس سے پہلے 1950۔51 میں رنجی کے فائنل میں پہنچی تھی جہاں اسے اندور میں ہولکر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر امت شاہ نے اس تاریخی کامیابی کے لئے گجرات کی ٹیم کو مبارکباد دی ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranji trophy gca announces inr 3 crores to gujarat 2 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply