پاکستان کاابو ظبی میں کوئی ٹیسٹ نہ ہارنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ابو ظہبی:(یو این آئی)پاکستانی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے ساتھ ہی ٹیم کا ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا مضبوط قلعہ سمجھے جانے والے ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم پہلی بار شکست کھا گئی۔
سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم نے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نو ٹیسٹ میچوں میں سے پانچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ چار ٹیسٹ ڈرا رہے۔
21رنز سے شکست پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے کم مارجن کی شکست بھی ہے۔ دوسری جانب 39 سالہ سری لنکن اسپنر رنگنا ہیرات پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سو وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بالر بھی بن گئے اور ساتھ ہی 400 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے لیفٹ آرم اسپنر بھی بن گئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rangana herath spins sri lanka to record win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply