ہیرات ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے سری لنکائی بولر

گالے: (یو این آئی) سری لنکا کے لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیرات نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کر کےٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے سری لنکا ئی بو لر ہونے کا اعزاز پالیا۔
38سالہ ہرات نے مہمان آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کرکٹ کے دوسرے دن جمعہ کو یہ کامیابی حاصل کی۔ہرات سے پہلے سری لنکا کے سابق فاسٹ بولر نوان زویسا ایک ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔انہوں نے 1999 میں ہرارے میں زمبابوے کے خلاف یہ کارنامہ کیا تھا۔
ہرات نے اپنے 25 ویں اوور کی آخری تین گیندوں پر ایڈم ووگس (8)کو کرونارتنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ، پیٹر نیولی (0) اور مچل اسٹارک (0)کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ہرات کی ہیٹ ٹرک کی بدولت آسٹریلیا پہلی اننگز میں محض 106 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rangana herath becomes second sri lankan to claim test hat trick in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply