فلمی ستاروں کی پارلیمانی فٹبال ٹیم پر10-0 کی فتح میں رنبیر کپور کے5گول

نئی دہلی:ممبران پارلیمنٹ اور بالی وڈ ستاروں کے درمیان یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہوئے فٹ بال میچ “فٹ بال فار نیشن” میں بالی ووڈ ستاروں نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم کو 10۔0 سے ہرادیا۔اس مقابلے کا بنیادی مقصد سوچھ بھارت اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ منصوبہ بندی کو تعاون کرنا تھا۔
بالی ووڈ ستاروں کی ٹیم کے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیم پر جو 10گول کیے ان میں پانچ گول رنبیر کپور، دو گول دینو موریہ، اور ایک ایک گول سنجیو آہلووالیہ، سچن جوشی اور کرن واہی نے کیا۔
ممبران پارلیمنٹ کی ٹیم سے بابل سپریو، منوج تیواری، صاحب سنگھ اور سنجیو بالیان نے بھی اچھی کوشش کی۔لیکن ون کی اسکیمیں اور چالیں ڈی کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی فلم اسٹارز کا دفاع ناکام کر دیا کرتا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ranbir kapoor scores 5 goals in a football match against mps team in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply