آسٹریلیا نے سڈنی میں انگلستان کو اننگز اور123رنز سے ہرا کر ایشنز سریز 4-0سے جیت لی

سڈنی: مہمان ٹیم انگلستان کو دوسری اننگز میں محض180رنز پر آؤٹ کر کے آسٹریلیا نے سریز کا آخری میچ ایک ننگز اور 123رنز سے جیت کر پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سریز 4-0سے جیت لی۔
میچ کے آخری دن ٹیم کو ننگز کی شکست سے بچانے اور کسی نہ کسی طرح میچ ڈرا کرنے کی کوشش میں کپتان جو روٹ جو دست آجانے کے مرض میں مبتلا ہو کر اسپتال میں داخل تھے، بستر علالت سے سیدھے اسٹیڈیم پہنچے لیکن لنچ کے بعد طبعیت پھر بگڑ جانے کے باعث بیتنگ کرنے دوبارہ نہ آسکے اور انگلستان جسے آسٹریلیا کو دوبارہ بیٹنگ کرنے پر مجبور کرنے کے لیے دوسری اننگز میں303رنز کا خسارہ پورا کرنا تھا 9وکٹ کے نقصان پر صرف180رنز ہی بنا سکا۔ چونکہ روٹ کے کریز میں آنے کے کوئی امکان نہیں تھے اس لیے اس اسکور پر ہی انگلستان کی اننگز کا اختتام تسلیم کر لیا گیا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے انگلستان کی پہلی اننگز کے اسکور346رنزکے جواب میں عثمان خواجہ کی 171، شان مارش کی6 15اور چھوٹے بھائی مشل مارش کی101رنز کی اننگز کی مدد سے7وکٹ پر649رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔ انگلستان کی جانب سے دوسری ا ننگز میں روٹ58اور بیرسٹو38رنز بنا کر نمایاں رہے۔
آسٹریلیاکی جانب سے مین آف دی میچ کمنز چار وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔جبکہ لیون کو تین اور اسٹارک اور اہیزل ووڈ کو ایک ایک وکٹ ملی۔آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔انہوںنے سریز میں137کے اوسط سے687رنز بنائے جس میں ان کی تین سنچریاں اور دو ہاف سنچریاں شامل ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rampant australia seal 4 0 with root crocked in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply