راجستھان رائلز نے 8کھرب روپے کے مالک کے بیٹے کو محض30لاکھ روپے میں خریدا

نئی دہلی: ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) سیزن 11کی نیلامی میں آٹھوں فرنچائزیوں نے دل کھول کر پیسے خرچ کیے ۔کئی کھلاڑیوں پر تو کروڑوں روپے کی بولی لگائی گئی۔ جبکہ کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جنہیں ان کی بنیادی قیمت پر ہی خریدا گیا۔
نیلامی کے دوسرے اور آخری روز ایک کھلاڑی ایسا بھی تھا جس کا باپ 800ارب روپے کی املاک کا مالک ہے اور وہ خود بھی آئی پی ایل میںایک ٹیم کا فرنچائزی بن سکتا تھا۔ لیکن وہ کھلاڑی محض30لاکھ میں فروخت ہوا۔
یہ کھلاڑی ملک کے سب سے دولتمند ترین بیوپاریوں میں سے ایک کمار منگلم برلا کے بیٹے آریہ مان وکرم برلا ہے۔ فی الحال ادتیہ برلا گروپ کے سربراہ کمار منگلم برلا کی مجموعی املاک 800ارب روپے کی ہے۔آرین کو راجستھان رائلز نے 30لاکھ روہے میں خریدا ہے ۔اس کی بنیادی قیمت محض20لاکھ روپے تھی۔20سالہ آریہ مان کھبے بلے باز ہیں اور انہوں نے اب تک صرف ایک ہی فرسٹ کلاس میچ کھیلا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rajasthan buy aryaman son of kumar birla for 30 lakhs in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply