ویسٹ انڈیز کے خلاف یوراج، رینا اور ہربھجن ٹیم سے باہر

نئی دہلی: امریکہ کے فلوریڈا میں 27 اور 28 اگست کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے دو ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں مہندر سنگھ دھونی ٹیم انڈیا کی کپتانی سنبھالیں گے۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ان دو میچوں کے لئے جمعہ کو 14 رکنی مضبوط ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کیا اور اس میں تمام عظیم کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
دونوں میچ سنٹرل بروورڈ ریجنل پارک میں ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے سے کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز میں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اس وقت گراس آئلیٹ میں تیسرا ٹیسٹ کھیل جار رہا ہے۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ پورٹ آف اسپین میں 18 سے 22 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دو ٹوئنٹی 20 میچوں کے لئے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے:
مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، روہت شرما، شیکھر دھون، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، لوکیش راہل، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون، جسپر?ت بمرا?، محمد سمیع، بھونیشور کمار، امیش یادو، امت مشرا اور اسٹورٹ بنی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raina yuvraj out of t20is in usa in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply