کولکاتا نائٹ رائیڈرز پر چنئی سوپر کنگز کی شاندار جیت میں عمران اور رینا کا کمال

کولکاتا: جنوبی افریقی گگلی اسپیشلسٹ عمران طاہر کی تباہ کن بولنگ کے بعد سریش رینا کی عمدہ ہاف سنچری اور رویندر جڈیجہ کے17بالوں پر5چوکوں کی مدد سے31رنز کی طوفانی اننگز کی مدد سے چنئی سوپر کنگز نے میزبان کولکاتا رائیڈرز کو 5وکٹ سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی اول پوزیشن برقرار رکھی۔161ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم اگرچہ اس وقت پریشانیوں سے دو چار ہو گئی جب کے کے آر کے سنیل نرائن اور پیوش چاؤلہ پر مشتمل اسپن اٹیک نے ایسی تباہی مچائی کہ 81رنز پر کیدار جادھو کی شکل میں اس کا چوتھا وکٹ بھی گر گیا۔لیکن سریش رینا کو کپتان مہندر سنگھ دھونی کی شکل میں بہترین ساتھی مل گیا اور ان دونوں نے 27گیندوں پر 40رنز بنا کر چنئی کی جیت کے امکانات روشن کر دیے۔

جسے جڈیجہ نے رینا کے ساتھ مل کر 24گیندوں پر جیت کے لیے مطلوبہ41رنز بنا کر چنئی کو رواں آئی پی ایل میں8میچوں میں ساتویں جیت دلادی۔سریش رینا نے 42گیندوں پر 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے58اور جڈیجہ نے 31رنز بنائے اور دونوں غیر مفتوح رہے۔ دھونی نے 13گیندوں پر 16رنز بنائے اور ایک چھکا لگایا۔ جبکہ جادھو نے12بالوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ20اورڈوپلیسس نے 16گیندوں کا سامنا کیا اور پانچ چوکے لگا کر24 بنائے۔

کے کے آر کی جانب سے چاؤلہ اور سنیل نے دو دو اور کرنی نے ایک وکٹ لی۔اس سے قبل کے کے آر نے آسٹریلیائی بلے باز کرس لین کی51گیندوں پر81رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ20اووروں میں8وکٹ پر161رنز بنائے۔ این رانا نے 26کپتان دنیش کارتک نے 18،شوبھم گل نے 15رنز بنائے۔ جبکہ کے کےر کے ہی نہیں بلکہ آئی پی ایل کی تمام ٹیموں کے سب سے خطرناک اور جارح بلے باز آندرے رسل صرف 10رنز ہی بنا سکے۔ اگرچہ کرس لن کے آؤٹ ہونے پر جب آندرے رسل کریز پر پہنچے تو ان کی جارحانہ بلے بازی دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں اس وقت خوشی کی زبردست لہر دوڑ گئی جب عمران طاہر کے اسی اوور کی، ،جس کی پہلی ہی گیند پر انہوں نے کرس لین کو پویلین واپس بھیجا تھا ،دوسری ہی گیند کو ڈیپ مڈ وکٹ اور چوتھی گیند کو چھکے کے لیے لانگ آن باؤنڈری کی سیر کرا کر اپنے ارادے ظاہر کر دیے۔

لیکن عمران طاہر نے ہمت نہ ہاری اور اگلی ہی گیند پر انہیں اپنا شکار بنا کر حساب بیباق کر دیا۔ رسل کے آؤٹ ہوتے ہی گویا اسٹیڈیم میں سب کو سانپ سونگھ گیا۔جبکہ عمران طاہر4وکٹ لے کر شین وارن، پروین تھمبے اور بریڈ ہوگ کے بعد آئی پی ایل کے 40یا اس سے زائد عمر کے ایسے چوتھے بولر بن گئے جس نے4وکٹلینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔عمران طاہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Raina and jadeja script another last over csk win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.