پاکستان ۔انگلستان پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر

اوول: پاکستان اور انگلستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سریز کا بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والاپہلا میچ50سے47اوورروں اور پھر 41اووروں کا کر دینے کے بعد بارش کے جاری رہنے کے سبب آخر کار منسوخ ہی کر دیا گیا ۔

میچ میںصرف19اوورہی کھیلے جا سکے جس میں پاکستان نے دو وکٹ کے نقصان پر 82رنز بنا ئے۔ افتتاحی بلے باز امام الحق جو انٹرنیشل کرکٹ میں نمودار ہونے کے بعدسے ہی تسلسل سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں42رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔

انہوں نے 68گیندوں کا سامنا کیا اور5چوکے لگائے۔فخر زماں 11گیندوں پر صرف تین رنز بنا کر خطرناک فاسٹ بولر کے طور پر ابھرنے والے جوفرو آرچر کا شکار ہو گئے۔بابر اعظم 20گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حارث سہیل نے 14رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔ انہوں نے دو چوکے لگائے۔ چمپینز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کو ہرانے کے بعدپاکستان کا اوول میں یہ پہلا میچ تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rain washes out england pakistan 1st odi in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: , ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.