ملبورن ٹیسٹ میں اظہر علی کی سنچری سے پاکستان کی پوزیشن مستحکم

ملبورن: افتتاحی بلے باز اظہر علی نے ٹیسٹ کیریر کی گیارھویں سنچری بنا کرجہاں ایک طرف بارش سے متاثرہ دوسرے روز کے کھیل میں پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور300کے پار پہنچایا وہیں ناقابل شکست139رنز بنا کر آسٹریلیا کے خلاف اسی کی سرزمین پر اور خاص طور پر ملبورن میں ہی ماجد خان کے158رنز کی اننگز کا وہ ریکارڈ توڑنے کے قریب خود کو پہنچادیا جوآسٹریلیا میں کسی پاکستانی کھلاڑی کا اب تک کاسب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے پیر کی اپنی ناتمام اننگز 4وکٹ پر146رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن وقفہ وقفہ سے بارش نے پھر میچ میں رکاوٹ ڈالنا شروع کر دیا جس کے باعث دوسرے روز بھی صرف50.3اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا۔ لیکن اس دوران جہاں اظہر علی نے سنچری اور اسد شفیق نے ہاف سنچری بنائی وہیں برڈ اور ہیزل ووڈ نے باالترتیب اسد شفیق اور سرفاز احمد کو پولین کی راہ دکھا دی۔
اسد 123گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ50رنز بنا کر برڈ کاتیسرا شکار بنے ۔لیکن اس وقت تک وہ اظہر علی کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 115رنز کی پارٹنر شپ کر کے ٹیم کو300رنز کے اسکور کی جانب جانے والے راستے پر ڈال چکے تھے۔ سرفراز صرف10رنز ہی بنا سکے اور ہیزل ووڈ کی گیند پر آو¿ٹ ہو گئے۔
کھیل ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تو پاکستان کے 6وکٹ پر 310رنز میں اظہر علی کے ساتھ محمد عامر 23گیندں پر 6چوکوں کے ساتھ28رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔اظہر علی 287بالوں پر 12چوکوں کے ساتھ 139رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔آسٹریلیا کی طرف سے فاسٹ بولرز برڈ3وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔ دوسرے فاسٹ بولر ہیزل ووڈ کو دو اور اسپن بولر لیون کو ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Rain spoils contest after azhar ton in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply